ابنا: صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مذاکرات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع پر زور دیا اور دو جانبہ تعلقات میں توسیع کے لئے نئے راستوں کا جائزہ لیا. اسی طرح صدر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے دونوں فریق سنجیدہ اور اہم مرحلے میں ہیں .صدر مملکت نے روس کو گروپ پانچ جمع ایک کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کار دیگر رکن بھی تخلیقی مذاکرات اور دقیق طور پر اپنے وعدوں پر عمل کرکے مسئلہ کے جلد حل میں مدد کریں گے .روس کے صدر ولاديمير پوتين نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر جلد عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان ہونے والے دوطرفہ تعاون میں مزید تیزی آنی چاہیے . روس کے صدر نے جوہری مذاکرات میں ایران کے تخلیقی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کردار کے جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ مذاکرات کو نتیجہ بخش بنانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی۔......./169
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513700
ایران کے صدر نے جمعرات کی شام اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی .